نئی دہلی، 5 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور پڑوسی ملک کی طرف سے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر بار بار جنگ بندی کے سبب جموں و کشمیر کی صورت حال کے بارے میں دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی ملاقات میں وزیر اعلی نے وزیر اعظم کو آٹھ جولائی کوکشمیری نوجوان برہان وانی کے مارے جانے کے بعد پیدا بدامنی کے پیش نظر قانون اور نظام کے حالات کے بارے میں آگاہ کیا۔محبوبہ نے مودی کے ساتھ ریاست میں موجودہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور مسئلہ سے گھرے اس ریاست کے لوگوں کی تخلیق نو کے لئے دی جا رہی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلی نے ہندوستانی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول سے باہر جا کرسرجیکل اسٹرائیک اور پاک مقبوضہ کشمیر میں سات دہشت گردانہ ٹھکانوں کو تباہ کیے جانے کے بعد سے پہلی بار وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔محبوبہ کل سے دہلی میں ہیں۔انہوں نے مودی کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سرحدی دیہات سے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے بارے میں اٹھائے گئے اقدامات کی معلومات دی۔پاکستان نے مارٹر گولے داغے اور وہ چھوٹے ہتھیاروں سے گولے باری کرکے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس میں پانچ شہری اور ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔